پاک بھارت کشیدگی؛ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

پاک بھارت کشیدگی؛ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری
شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، کرکٹ کو ایشین گیمز میں بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔
کرکٹ کو آئندہ برس جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی شمولیت سے متعلق باقاعدہ تصدیق رواں ہفتے متوقع ہے، جس کے بعد یہ کھیل ایک بار پھر ایشیائی سطح پر بڑے اسپورٹس ایونٹ کا حصہ بن جائے گا۔
کرکٹ کی شمولیت کا حتمی فیصلہ اولمپک کونسل آف ایشیا اور ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ اگر منظوری دے دی گئی تو یہ فیصلہ کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز کا انعقاد آئندہ سال 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان میں ہوگا، جہاں مختلف ایشیائی ممالک کے ہزاروں ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ کرکٹ کی ممکنہ شمولیت نہ صرف اس کھیل کی مقبولیت کو مزید فروغ دے گی بلکہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کیلئے ایک اور بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.