پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دے دی

03 مئی, 2025 17:51

تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو چاروں شانے چِت کردیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کے داؤ پیچ ایک نہ چلنے دیے۔

شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دےدی۔

تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو چکر آںے لگ گئے چوتھے راؤنڈ میں آںے کے بعد کچھ ہی دیر میں بے ہوش ہونے کے قریب آگئے اسی دوران میچ ریفری نے انھیں مزید کھیلنے سے روکنے کا کہ کر شہیر آفریدی کو فاتح قرار دے دیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔