پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست

04 مئی, 2025 00:16

پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ رائلی روسو 27، فن ایلن 20، محمد وسیم جونیئر 16، حسیب اللہ 7، کپتان سعود شکیل 7، فہیم اشرف 6، کائل جیمیسن 3 اور مارک چیپمن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے 2، 2 جبکہ محمد نواز، سلمان آغا اور جیسن ہولڈر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے محمد نواز 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 39، کائل مائرز 22، حیدر علی 10، کولن منرو 9، آندرے ہاؤس 8، نسیم شاہ 1 جبکہ کپتان سلمان آغا اور محمد شہزاد 0 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ جیسن ہولڈر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سعود شکیل، خرم شہزاد،  ابرار احمد اور کائل جیمیسن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔