پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی سی بی چیلنج کپ کے لائیو میچ کے دوران نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

07 مئی, 2025 11:34

پی سی بی چیلنج کپ کے لائیو میچ کے دوران نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ نوجوان فاسٹ بالر علیم دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ یہ واقعہ 5 مئی کو خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں منعقدہ دو روزہ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کے مطابق میچ کے دوران علیم اچانک گر پڑے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ حرکتِ قلب بند ہونے کو ان کی موت کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔

 

 

پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک، عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان کھلاڑی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نوجوان بالر علیم کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے بنوں میں کر دی گئی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔