پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

بھارت کو پاک سے ٹکر لینے کی بڑی قیمت کے ساتھ بڑی ذلت بھی اٹھانی پڑگئی

09 مئی, 2025 17:36

بھارت کو پاک سے ٹکر لینے کی بڑی قیمت کےزلت بھی ملی گئی۔

 

پاکستان کی جانب سے فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے میچ دبئی میں کرانے کے لیے رابطہ کیا مگر بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی پی ایس ایل کے میچز دبئی میں کرانے کی بات پہلے ہو چکی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو پی سی بی میچز کی منتقلی کے حوالے سے بتا چکا تھا اور بھارتی بورڈ کے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ پاکستان پہلے رابطہ کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق 8 مئی کی رات کو پی سی بی نے دبئی میں میچز کرانے کے لیے تمام معاملات طے کیے اور رات گئے اعلان کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کو دبئی کا وینیو نہ ملنے پر اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی بورڈ ستمبر میں آئی پی ایل کی ونڈو دیکھ رہا ہے اور ستمبر میں آئی پی ایل کرانے کی صورت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل ہو گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔