پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

بھارت خوفزدہ؛ آئی پی ایل سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

09 مئی, 2025 11:48

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) معطل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل منیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کو روکنے کی تجویز پر غور کیا گیا، جس کے بعد آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ روک دیا گیا تھا اور اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئی تھی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کے لیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کے جانے والے حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حملے کا جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔