پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے متعلق بڑی خبر آگئی

12 مئی, 2025 11:12

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ان میچز کی میزبانی لاہور اور راولپنڈی کریں گے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز نے ایونٹ کو ہر صورت مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا انعقاد ناگزیر قرار دیا گیا ہے، اور اگر غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہ ہو سکے تو مقامی کھلاڑیوں کی مدد سے ایونٹ کو مکمل کیا جائے گا۔ فرنچائزز غیر ملکی کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ان کی شرکت کو ممکن بنایا جا سکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایونٹ کے مستقبل پر غیر یقینی کے بادل منڈلا رہے تھے، تاہم اب امید کی جا رہی ہے کہ جلد فیصلہ سامنے آ جائے گا اور شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر میدانوں میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔