پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

12 مئی, 2025 12:30

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی ان کے 14 سالہ شاندار ٹیسٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا۔

سابق کپتان ویرات کوہلی نے جاری کردہ جذباتی پیغام میں کہا کہ یہ 14 سال پہلے کی بات ہے جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے سفید لباس پہنا، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

 

ویرات کوہلی نے کہا کہ اس نے مجھے آزمایا، نکھارا اور ایسی زندگی کی سچائیاں سکھائیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی، میں اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہا ہوں، یہ آسان نہیں، لیکن مجھے یہ صحیح محسوس ہو رہا ہے۔ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنی تمام تر توانائیاں دیں اور بدلے میں اس کھیل نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 9230 رنز بنائے، جس میں ان کی اوسط 46.8 رہی،  وہ بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سچن ٹنڈولکر (15921)، راہول ڈریوڈ (13265) اور سنیل گواسکر (10122) ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔