پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ کردیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے کہا کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.