آسٹریلوی کرکٹرز بقیہ آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا کا بیان سامنے آگیا

آسٹریلوی کرکٹرز بقیہ آئی پی ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا کا بیان سامنے آگیا
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں شمولیت کے حوالے سے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کو سپورٹ کریں گے، ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی۔
آسٹریلوی بورڈ کے مطابق واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے، سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت اور بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہیں ۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایونٹ کا فائنل 3 جون کو ہوگا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے کھیلا جانا ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو آئی پی ایل کے معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز وطن واپس چلے گئے تھے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.