پلیئر آف دی منتھ کون؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

Who is the Player of the Month? ICC has made the announcement
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کے کرکٹر مہدی حسن کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا ہے، انہیں اپریل میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا گیا۔
پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے مہدی حسن کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہیں، یہ ایوارڈ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے اور بنگلادیش کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی تحریک کا ایک بڑا ذریعہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹرز ہم اپنے شائقین کو متاثر کرنے اور خوشی دینے کا خواب دیکھتے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے اس طرح کی پہچان مجھے حوصلہ دیتی ہے کہ میں مزید محنت کرتا رہوں اور مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کروں، میں اپنے ملک کے ساتھی اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایوارڈ ان سب کا بھی ہے۔
27 سالہ کھلاڑی زمبابوے کے خلاف شاندار فارم میں تھے، انہوں نے دو ٹیسٹ میچوں میں 38.66 کی اوسط سے 116 رنز بنائے، اور 11.86 کی غیر معمولی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔
سلہٹ میں ابتدائی ٹیسٹ میں، مہدی نے دس وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں 5/52 اور دوسری میں 5/50۔ ان کی کوششوں کے باوجود زمبابوے تین وکٹوں سے سنسنی خیز جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.