پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کی انعامی رقم کا اعلان، پاکستان ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

15 مئی, 2025 18:02

آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے لیے ریکارڈ پرائز منی کا اعلان کردیا۔

 

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کے لیے 5.76 ملین ڈالرز کی انعامی رقم رکھی ہے جو گزشتہ 2 ایڈیشن کے مقابلے میں دگنی انعامی رقم ہے۔

 

آئی سی سی کے مطابق  فاتح ٹیم کو 3.6 ملین ڈالرز ملیں گے جو گزشتہ ایڈیشنز میں 1.6 ملین ڈالرز  تھے، اسی طرح  رنرز اپ ٹیم کو 2.16 ملین ڈالرز ملیں گے جو اس سے قبل 8 لاکھ ڈالرز تھے۔ کرکٹ کونسل نے 30 دن کاؤ نٹ ڈاؤن کے سلسلے میں آئی سی سی فائنل کی پروموشنل ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

پاکستان ٹیم کا نمبر اور انعامی رقم

پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر رہی ہے جس کے تحت  قومی ٹیم کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔ تیسری پوزیشن والی ٹیم بھارت کو 14 لاکھ 40 ہزارڈالرز اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم نیوزی لینڈکو 12 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

 

5ویں نمبر پر انگلینڈ کو 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز،  چھٹے نمبر پر سری لنکا کو 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرز، 7 ویں  نمبر پر بنگلا دیش کو 7 لاکھ 20 ہزار اور 8 ویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے جب کہ پاکستان ٹیم کا آخری نمبر رہا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔