پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

فاسٹ بولر میچل اسٹارک کا آئی پی ایل کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار

16 مئی, 2025 14:41

آئی پی ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچل اسٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے عدم دستیابی کا بتادیا ہے۔

فاسٹ بولر نے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ میچل اسٹارک دھرم شالا میں بلیک آوٹ سے روکے جانے والے میچ کا حصہ تھے اور میچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔