پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

جے شاہ کا بھارتی فوجیوں کے حق میں پیغام، چیئرمین آئی سی سی کے دوغلے پن پر تنقید

16 مئی, 2025 16:24

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارت کی اجارہ داری ایک مرتبہ پھر کھل کرسامنے آگئی۔ چیئرمین بی سی سی آئی جے شاہ نے آئی سی سی کے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ لیا۔بھارتی فوجیوں کے حق میں پیغام جاری کرنے پر چیئرمین آئی سی سی جےشاہ تنقید کی زد میں آگئے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سربراہ ہونے کے باوجود جے شاہ نے سوشل میڈیا پر کھلے عام بھارتی فوج کے حق میں پوسٹ کی۔ جے شاہ نے پاکستان کیخلاف من گھڑت کارروائی پر بھارتی فوج کو سراہا۔ جے شاہ کی پوسٹ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

آسٹریلیا کے معروف صحافی میلکم کون نے جے شاہ کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ پر تو کرکٹ بیٹ پر امن کی علامت ’فاختہ‘ کی تصویر لگانے پر پابندی لگائی تھی مگر بھارتی وزیرداخلہ کے بیٹے اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کو کھلم کھلاسپورٹ کررہے ہیں۔ آسٹریلوی صحافی نے کہا کہ یہ حیران کن اور دوغلاپن ہے۔

دوسری جانب کرکٹ فینز نے بھی جے شاہ پر تنقید کی اور کہا جے شاہ کھل کر جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اور وہ بھی آئی سی سی کے ایک رکن یعنی پاکستان کے خلاف۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ جے شاہ کو چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔