پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

Pakistani mountaineer Sarbaz Khan creates new history
پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
سرباز نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر لیں، سرباز علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں۔
سرباز علی نے یہ سنگ میل آج 8,586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کرکے عبور کرلیا۔
سرباز علی گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے ہیں، سرباز نے 8 تھاوزنڈرز کے ابتدائی سفر میں 2 چوٹیوں پر آکسیجن کو استعمال کیا تھا، پاکستانی کوہ پیما کو تاریخی کارنامے کے لیے اناپورنا اور کینچن جونگا چوٹیاں بغیر آکسیجن سر کرنی تھیں۔
سرباز نے گزشتہ ماہ اناپورنا اور آج کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرکے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.