بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کیلیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری

Approval for deployment of Pakistan Army and Civil Armed Forces for Bangladesh cricket team
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے
جی ٹی وی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی تھی، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا شیڈول ہے، ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی اورآخری میچ یکم جون کو لاہور میں ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کو سیریز کے لیے آمادہ کیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.