لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی

Lahore Qalandars beat Islamabad United by 95 runs to confirm their ticket to the final.
پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلی منٹیٹر نے لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 15.1 اوورز میں 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل 25 مئی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
سلمان علی آغا 33 رنز بناسکے اور کپتان شاداب خان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر202 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کوشال پریرا 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے، محمد نعیم نے 25 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 25، راجا پکسا 22 اور آصف علی 15 رنز بناسکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوور میں 52 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لی، ٹائمل ملز نے تین، سلمان ارشاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور جمی نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایلی منیٹر ون میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی جبکہ کوالیفائر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 25 مئی کو فائنل کھیلے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.