پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل فائنل سے قبل اہم کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑگئے

24 مئی, 2025 19:17

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور کل اتوار کو فائنل کھیلا جائے گا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کل فائنل کھیلا جائے گا جبکہ حال ہی میں ایک کھلاڑی اپنے قریبی دوست کی شادی کیلئے ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

تاہم فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ معاہدے پر دستخط کے وقت یہ باہمی طور پر طے پایا تھا اور یہ بات کرکٹر نے معاہدہ پر دستخط سے پہلے بتائی تھی۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ جسے گزشتہ روز ایلیمنیٹر 2 میں قلندرز نے شکست دی، اس ٹیم کے اوپنر  ایلکس ہیلز دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں اہم معرکے سے قبل اپنی فرنچائز کا ساتھ چھوڑ گئے۔

انگلش کرکٹر اپنے دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان سے اسپین روانہ ہوئے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔