پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پی ایس ایل فائنل سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا لگ گیا

24 مئی, 2025 14:14

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حسن نواز وارم اپ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔ وارم اپ کے دوران حسن نواز کا پاؤں مڑ گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعدازاں انہیں مزید معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان اعظم خان نے بتایا کہ حسن نواز کی چوٹ معمولی نوعیت کی ہے اور ان کی ایکسرے رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔ اس انجری کے باعث پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اور حسن نواز اتوار کو ہونے والے فائنل میچ کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔ اس خبر نے ٹیم اور شائقین کو کافی حد تک ریلیف فراہم کیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔