رمیز راجا نے پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کی پیش گوئی کردی

Ramiz Raja predicts the winning team of PSL 10
لاہور: پی سی بی کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کی پیش گوئی کردی۔
پی ایس ایل 10 میں کمنٹری پینل میں شامل سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ لاہور قلندرز مضبوط ٹیم ہے جو ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رمیز راجا ہنے ایلی منیٹر 2 میں قلندرز کی کارکردگی کو آؤٹ کلاس قرار دیا اور کہا کہ ٹیم اپنی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری لائی ہے اور میچ پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کرلیا۔
انھوں نے لاہور کی پلیئنگ الیون میں کی گئی تبدیلیوں کی بھی تعریف کی اور فائنل کے لیے مزید تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ لاہور لائن اپ میں کی گئی دو اہم تبدیلیاں خصوصاً سری لنکن کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم کوبہت فائدہ ہوا ہے
دیگر تبدیلیاں بھی کافی اچھی تھیں، میرا لاہور کو مشورہ ہے کہ فائنل میں اسی پلیئنگ الیون کے ساتھ جائیں۔
رمیز راجا نے کہا کہ لاہور کی پچ کو دیکھتے ہوئے انھیں فاسٹ بولرز کے بجائے اسپنرز پر انحصار کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا ایک اور ٹائٹل جیتنے سے صرف ایک میچ دور ہے، مداح ان کی حمایت کے لیے بڑی تعداد میں میدان کا رخ کریں گے اور تمام کی نظریں قلندرز پر ہی ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کے ایلی منیٹر 2 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، فائنل میں کل قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.