لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

Lahore Qalandars set a new record in T20 cricket
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کا فائنل جیتنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 201 رنز کا ہدف دیا، قلندرز نے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، اس فتح کے ساتھ قلندرز نے نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لاہور قلند رز نے کسی بھی فائنل میں سب سے بڑا ہدف کامیابی سے عبور کیا اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں اس سے قبل سب سے بڑا کامیاب چیز 200 رنز کا آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نام تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.