پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاک بنگلا دیش پہلا ٹی 20، پاکستان کی بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست

28 مئی, 2025 23:32

پاکستان نے بنگلا یش کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شان دار کارکردگی دکھاتے ہوئے 37 رنز سے شکست دے دی۔

 

میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا نے 56،  شاداب نے 48 اور حسن نواز نے 44 رنز بنائے۔

 

اس کے ساتھ محمد حارث 31 اور خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب صفر اور فخر زمان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

 

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 164 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیشی ٹیم میں شامل تنزیدحسن 31 ، ذاکر علی 36 اور لٹن داس 48 رنز بناکرنمایاں رہے۔

 

توحید ہریدوئے17 ، شمیم حسین اور پرویز حسین 4-4 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ شاداب خان2،فہیم اشرف اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

شاداب خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا میڈیا سے گفت گو میں ان کا کہنا تھا جب تک نتائج نہ دیں محنت کا پتا نہیں چلتا، انھیں بیٹنگ میں ایک اوور اچھا کھیلنے سے مومنٹم ملا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔