ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی

Arshad Nadeem achieves major success at the Asian Athletics Championship
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے گروپ اے میں اپنی پہلی کوشش میں 86.34 میٹر کی تھرو کی، جو نہ صرف ان کی بہترین تھرو تھی بلکہ اس کے ذریعے انہوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کیا۔
بھارتی کھلاڑی یش نے بھی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر کی تھرو کی، لیکن وہ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
یاسر سلطان نے بھی اپنی پہلی کوشش میں 76.07 میٹر کی تھرو کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو کل کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.