پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

میچ فکسنگ کا الزام: بھارتی فرنچائز مالک کو 2 سال جیل اور 10 سال تک معطلی کی سزا

30 مئی, 2025 16:58

لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز گال مارولز کے مالک اور بھارتی شہری پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزام میں 2 سال جیل اور 10 سال کی معطلی کی سزا سنادی گئی۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں کھیلوں میں جرائم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت پریم ٹھاکر کو خود پر لگے میچ فکسنگ کے الزامات کا جرم قبول کرنے کے بعد 2 سال قید ، 60 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ ، 10 لاکھ معاوضہ اور 10 سال کی معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات  کیلئے پریم  ٹھاکر کے موبائل فون سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کی جانچ  کی درخواست منظور کرلی ہے۔

 

دوسری جانب پریم ٹھاکر  کو  جرمانے اور معاوضے کی ادائیگی کے بعد ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ پریم ٹھا کر نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر آندرے فلیچر کو دسمبر 2024 میں لنکا ٹی 10 لیگ کے دوران گال مارولز کے لیے میچ فکسنگ اور مراعات دینے کی کوشش کی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔