پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20 میں ہرا کر سیریز جیت لی

Pakistan beat Bangladesh in the second T20 to win the series
پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بناسکی، سیریز کا آخری میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
تنظیم حسن ثاقب کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، تنزید حسن 33 اور مہدی حسن مراز 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان لٹن داس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، توحید ہردوئے 5 رنز بناسکے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن علی، فہیم اشرف اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔
صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد حارث 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن نواز نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
صائم ایوب 4 رنز پر تیسرا رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان علی آغا 19 رنز بناسکے۔ بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود، تنظیم حسن اور رشاد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پچ آج بھی دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، کوشش ہوگی کہ آج بھی بڑا اسکور بنائیں اور بنگلادیش پر دباؤ ڈالیں۔ انھوں نے کہا کہ فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا ہے، فخر مکمل فٹ نہیں ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.