ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل جیت لیا

Arshad Nadeem Wins Javelin Throw Final at Asian Athletics Championship
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی 75.64 میٹر، دوسری 76.80 میٹر، تیسری 85.57 میٹر، چوتھی 83.99 میٹر جبکہ پانچویں 86.40 میٹر کی تھرو کی۔
اس طرح ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.