پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بابر اعظم اپنے ہی فینز پر برھم ہو گئے، لیکن کیوں؟

31 مئی, 2025 20:59

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی فینز سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  وجہ بھی سامنے آگئی۔

 سوشل میڈیا پر  بابر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس  میں  بابراعظم  کو سڑک پر کھڑے  فینز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم کی حمایت میں والد ایک بار پھر متحرک ہوگئے

سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ ’ بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا  تاہم منع کرنے کے باوجود  بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔

قریبی ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔

خیال رہے کہ سابق کپتان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔