پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ٹی20 سیریز: پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

01 جون, 2025 23:48

لاہور: پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کردیا، محمد حارث نے تیسرے میچ میں کیریئر کی پہلی اور شاندار سنچری اسکور کی۔

 

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر محمد حارث کی طوفانی سنچری کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلا دیش کو باآسانی تیسرے ٹی ٹوینٹی میں شکست دیتے ہوئے وائٹ واش کردیا، قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں ریکارڈ ہدف حاصل کیا۔

 

پاکستانی شاہینوں نے 197 رنز کا ہدف18ویں اوور میں حاصل کیا، محمد حارث نے صرف 46 بالز پر 107 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی دھواں دھار اننگز میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

 

اوپنر صائم ایوب نے بھی 29 بالز پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی جبکہ ان فارم مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میرزا 2 اور تنظیم حسن ایک وکٹ حاصل کرسکے، پاکستان نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز0-3 سے اپنے نام کی۔

 

اس سے قبل بنگلادیشی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجادیا، آخری تیسرے ٹی ٹوینٹی مقابلے میں بنگلادیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

 

بنگلادیشی اوپنرز نے 110 رنز کا شاندار آغاز دیا، مہمان اوپنر پرویز حسین ایمون نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 66 رنز بنائے جبکہ تنزید حسن نے 42 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

 

بنگلادیش کی طرف سے توحید ریدوئے نے 25 اور لٹن داس نے 22 رنز اسکور کیے، پاکستان کے عباس آفریدی اور حسن علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

بنگلادیش کا پاکستان کے خلاف اس سے قبل سب سے بڑا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز تھا، پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

 

دریں اثنا پاکستان نے بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے تیسرے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

بنگلادیش کو تیسرے ٹی20 میں کلین سوئپ سے بچنے کا چیلنچ درپیش ہے، پاکستان کے قائد سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آج بھی پچ بہت اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے بنگلادیش کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔