پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے پی سی بی کا بڑا فیصلہ

02 جون, 2025 12:48

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ لازمی طور پر ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کی تیاریاں بھی زیر غور آئیں۔

چیئرمین نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ ڈومیسٹک پلیئرز کے کھیلنے سے ان کی تربیت اور گرومنگ بہتر ہوگی، کیونکہ مضبوط ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام ہی بہترین کرکٹرز کی تیاری کا ضامن ہے۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹرز ہی بین الاقوامی ٹیموں کے لیے مؤثر بیک اپ فراہم کر سکیں گے۔

اجلاس میں شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور سنٹرل کنٹریکٹ پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز، ویسٹ انڈیز کے دورے اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوینٹی کپتان سلمان آغا نے بھی شرکت کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔