پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Portugal Defeats Spain to Win UEFA Nations Cup Title
پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
یوئیفا نیشنز کپ 2025 کا فائنل ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال نے جیت لیا۔ پرتگالی ٹیم نے دفاعی چیمپئن اسپین کو پینالٹی ککس پر تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا۔
مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے دو، دو گول اسکور کیے، جبکہ اضافی وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو دو صفر سے شکست دے دی۔ اس میچ میں فرانسیسی اسٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے نے انٹرنیشنل گولز کی ففٹی مکمل کی، جو ان کے کیریئر کا ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔
دوسری جانب پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے، 14 سالہ کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو پرتگال کی انڈر 15 فٹبال ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نوجوان ڈوس سانتوس اس وقت سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ اپنے والد کے سابق کلبز مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کی جونیئر ٹیموں میں بھی کھیل چکے ہیں۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر ملنے والی دھمکیوں کے بعد سعودی عرب میں اپنے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں نے اپنا سیکیورٹی اسٹاف تبدیل کر دیا ہے، جس میں سابق چیف باڈی گارڈ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا بند کر دی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.