پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

10 جون, 2025 11:41

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر اور معروف بلے باز نکولس پوران نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے 29 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

 کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ پوران ویسٹ انڈیز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے نکولس پوران کو ایک "ورلڈ کلاس کھلاڑی” اور "گیم چینجر” قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ نکولس کی ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے لیے آئندہ زندگی کے سفر میں نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

 

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نکولس پوران کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

 

نکولس پوران نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ہزار 275 رنز بنائے، جو کہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 61 ون ڈے میچز میں ایک ہزار 983 رنز بھی اسکور کیے۔ ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو ایک بڑے خلاء کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔