پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی

14 جون, 2025 16:52

لارڈز: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق لارڈز لندن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقا بیٹر ایڈین مارکرم کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کو جیت کے قریب کیا، مارکرم نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لارڈز میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے افریقی ٹیم کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا تھا، میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے تھے جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے 69 رنز درکار تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔