نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

Pakistan defeats France to reach final in Nations Hockey Cup
نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل تین، تین گول سے برابر تھا جس کے بعد فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔
پاکستان کے افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔
فرانس کو دوسرے کوارٹر تک 2-0 کی برتری حاصل تھی، پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں 3 گول داغ دیے۔
فرانس کی جانب سے آخری کوارٹر میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا گیا تھا۔
پاکستان نے گروپ مرحلے میں جاپان کو شکست دی تھی، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم 4-3 سے ناکام رہی، ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ تین، تین سے برابر کیا تھا اور بہتر گول اوسط پر سیمی فائنل مٰں جگہ بنائی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.