حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر شیئر کردیں

hassan-nawaz-tied-the-knot-shares-photos
پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز اوپنر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز!۔
قومی کرکٹر کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔
حسن نواز کی پی ایس میں شاندار کارکردگی:
پی ایس ایل 10 فائنل میں حسن نواز نے لاہور قلندرز کیخلاف دھواں دھار اننگز کھیلی اور صرف 21 بالز پر جارحانہ ففٹی اسکور کی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جب ایک اینڈ پر کوئٹہ کی وکٹیں تواتر سے گررہی تھیں تو انھوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلیے نہایت کارگر اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کے بیٹر نے لاہور کے تقریباً تمام بولرز کی دل کھول کر پٹائی کی، انھوں نے 21 بالز پر اپنی ففٹی بنائی جبکہ 43 گیندوں پر 76 رنز کی جارحانہ اننگز تراشی۔
نواز کی اننگز کی خاص بات گیندوں کو ان کے میرٹ پر کھیلنا اور انھیں باؤنڈری کے پار پہنچانا تھا، انھوں نے اپنی دلکش اننگز میں 4 بلند و بالا چھکے اور 8 شاندار چوکے لگائے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.