پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

نیشنز کپ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دے دی

22 جون, 2025 00:19

کوالالمپور: نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

میچ کے آغاز سے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم مکمل طور پر حاوی رہی۔ کیوی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دو کوارٹرز میں ہی 5 گول اسکور کر کے قومی ٹیم کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔

 

پاکستان کی جانب سے زکریا اور سفیان نے ایک ایک گول اسکور کیا، تاہم پوری ٹیم میچ کے دوران دباؤ میں نظر آئی اور مخالف ٹیم کی رفتار کا مقابلہ نہ کر سکی۔

 

نیوزی لینڈ کی فتح میں ان کے منظم کھیل، درست پاسنگ اور بھرپور اٹیکنگ حکمت عملی نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ پاکستانی ٹیم دفاعی کمزوریوں اور ناقص کوآرڈینیشن کے باعث نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی۔

 

اس شکست کے بعد قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو بین الاقوامی ہاکی میں اپنا مقام بحال کرنا ہے تو نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، فٹنس اور جدید حکمت عملی پر فوری توجہ دینا ہو گی۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔