پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بھارتی کرکٹر اور سابق عالمی چیمپئن کا مایوس ہوکر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

24 جون, 2025 17:20

ممبئی  سے تعلق رکھنے والے سابق انڈر 19عالمی چیمپئن کپتان پرتھوی شا نے ناقص فٹنس کی بنیاد پر ڈراپ کیے جانے اور نجی  ٹرافی ایونٹ کیلئے پک نہ کرنے پر شہر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھوی شا نے اگلے ڈومیسٹک سیزن سے قبل ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) سے علیحدگی اختیار کرنے کیلئے این او سی طلب کیا تھا۔

ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو لکھے گئے خط میں پرتھوی نے مؤقف اپنایا تھا کہ کیرئیر کے اس موڑ پر، مجھے ایک دوسری ایسوسی ایشن کے تحت پیشہ ورانہ کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے جو بطور کرکٹر میری کیرئیر کی ترقی ثابت ہوسکتا ہے۔

خط میں پرتھوی شا نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ ( این او سی ) جاری کیے جانے کی درخواست کی تھی اور این او سی جاری کیے جانے کے بعد پرتھوی شاہ نے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب ایم سی اے کے سیکرٹری ابھے ہڈپ بھی پرتھوی کو این او سی دیے جانے کے بورڈ کے فیصلے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا بتانا ہے کہ پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کی ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ 25سالہ پرتھوی شا کو ناقص فٹنس اور نظم و ضبط میں کمی کے باعث گزشتہ برس ممبئی رنجی ٹرافی کی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

ٹرینر نے ان کے جسم میں 35 فیصد سے زائد چربی بتائی تھی جس کے بعد پرتھوی کی ٹیم میں واپسی کو فٹنس سے مشروط کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں پرتھوی شا کو آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں بھی فروخت نہیں کیاگیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔