پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ناٹنگھم شائر: وکٹ لینے کے بعد پاکستانی اور بھارتی کرکٹر کا ایک ساتھ جشن

24 جون, 2025 17:36

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 

پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر  ایشان کشن ان دنوں  انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔ کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔

 

آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی  لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے دوران  اس جوڑی کی انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں  شمولیت کو  دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے جب کہ  ایشان کشن اس میچ کے ذریعے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔