پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

شاہ رخ نے اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کر لیا

24 جون, 2025 16:04

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹی کے آر سے معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں۔

 ڈیتھ اوورز  میں اپنی سوئنگ اور مہارت کے لیے مشہور محمد عامر سےمتعلق امید کی جارہی ہے کہ  وہ  رواں سیزن میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولنگ اٹیک کو مضبوط بناتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بنیں گے۔

دوسری جانب  آف اسپنر  محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ  کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن  کے  صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں  حاصل کی تھیں۔

ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیریبین پریمیئز لیگ کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک ہے جس کے سبب یہ ٹیم 4 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

 دوسری جانب محمد عامر سمیت پاکستان کے تمام کرکٹرز کیلئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی) ایل میں شمولیت پر تاحال پابندی عائد ہے۔

خیال رہے کہ محمد عامر اس سے قبل بھی  سی پی ایل کے 4 سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے  39 میچز میں 18.09 کی شاندار اوسط سے 51 وکٹیں حاصل  کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اداکاری کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے کے سبب دنیا بھر میں کئی کرکٹ فرنچائزز کے مالک ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔