رونالڈو سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کے معاہدے کے بعد یومیہ کتنی تنخواہ لیں گے؟

رونالڈو سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کے معاہدے کے بعد یومیہ کتنی تنخواہ لیں گے؟
فٹ بال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے معاہدے کے بعد اب پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے، رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا 2022 میں سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.