پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کا باکسنگ پنچ کا عالمی ریکارڈ

Pakistani mixed martial artist Rashid Naseem sets world boxing punch record
پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے باکسنگ پنچ کا عالمی ریکارڈ بنا ک قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
ذرائع کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک منٹ میں 386 بار مکوں سے ٹارگٹ کو ہٹ کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 374 پنچ کے ساتھ انگلینڈ کے جوشے کے پاس تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے راشد نسیم کے کارنامے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس سے قبل وہ ایک گھنٹے میں 32 ہزار چھ سو چھیاسی مکے مارنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔ جبکہ ایک گھنٹے میں ایک کلو وزن کے ساتھ 24 ہزار سے زائد مکے بھی ہدف پر مار چکے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.