پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

رونالڈو ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کے خواہشمند

01 جولائی, 2025 10:30

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی اور سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 چند روز قبل رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کیا جس کے بعد وہ اب 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔

النصر کلب کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں فٹ بال کے کھلاڑی نے کہا کہ وہ باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں وہ اور ان کی فیملی اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری فیملی ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتی ہے اور ہم سعودی عرب میں خوش ہیں، لوگ ہم سے انتہائی گرم جوشی سے پیش آتے ہیں، اسی لیے ہم اپنی زندگی یہاں گزارنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا پہلی بار 2022 میں سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔