ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آگئی

حکومت کا بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے اہم اعلان
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔
ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، جب کہ حتمی تاریخوں کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ ایشیا کپ 2025 بھارت کی میزبانی میں کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں منعقد ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کم از کم دو مرتبہ مقابلے متوقع ہیں، جو شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چار دیگر ایشیائی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ ابتدا میں متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کو شریک میزبان کے طور پر ممکنہ امیدوار سمجھا جا رہا تھا، تاہم موجودہ علاقائی حالات کے پیش نظر یو اے ای کو حتمی شریک میزبان منتخب کر لیا گیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.