بلاوائیو ٹیسٹ: جنوبی افریقی کپتان مولڈر ٹرپل سنچری بنانیوالے دوسرے افریقی کھلاڑی بن گئے

Bulawayo Test: South African captain Mulder becomes second African player to score triple century
بلاوائیو ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کےکپتان ویان مولڈرنے ٹرپل سنچری بنا کر اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ویان مولڈر جنوبی افریقا کی جانب سےٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔
ویان مولڈر نے 297 گیندوں پرٹرپل سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے۔
مولڈر سے پہلےجنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نےٹرپل سنچری بنائی تھی تاہم اب مولڈر نے ہاشم آملہ کا 311 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہاشم آملہ نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف 311رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ اب مولڈر 367 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
مولڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری تیز ترین ٹرپل سنچری بنائی ہے اور ان سے قبل تیز ترین ٹرپل سنچری بنانے کا ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا جنہوں نے 278 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ بلاوائیو میں جاری ہے جو جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.