دورہ بنگلادیش سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

Major Setback for Pakistan Team Ahead of Bangladesh Tour
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش سے قبل فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
حارث رؤف امریکہ میں جاری میجر لیگ کرکٹ کے دوران سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔ ٹیم مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کے باعث لیگ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
سان فرانسسکو یونیکارنز نے حارث کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین لسٹر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حارث رؤف کو گریڈ ون ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی ہے، جس کے بعد ان کی میجر لیگ میں شرکت ختم ہو گئی ہے اور اب ان کی دورہ بنگلا دیش میں شمولیت بھی مشکوک ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اب تک میجر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے، تاہم ان کی مکمل صحت یابی کے لیے وقت درکار ہوگا، اور ٹیم مینجمنٹ ان کی بحالی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.