خاتون سے زیادتی کا کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ درج

خاتون سے زیادتی کا کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ درج
خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔
غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مبینہ طور پر فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا اور کرکٹر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دی تھی۔
خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔
اس کے علاوہ خاتون نے کرکٹر پر شادی کا وعدہ کرکے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.