بھارت کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار

India refuses to attend Asian Cricket Council meeting
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے شرکت سے انکار کردیا ساتھ میں اجلاس کسی اور جگہ منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا سے منتقل کرنے کا لیٹر لکھا ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ بنگلا دیش کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھارتی وفد کا ڈھاکا جانا مناسب نہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی میٹنگ کسی دوسری جگہ منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔
اس سے قبل، بھارتی بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ باہمی سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی حکومت نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا ہے۔
بھارت نے ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز دبئی، ابوظبی اور شارجہ کا انتخاب کیا جس کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس محسن نقوی کی صدارت میں 24جولائی کو ڈھاکا میں ہونا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.