اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

قومی کرکٹر نے پاکستان چھوڑنے کی خبر پر خاموشی توڑ دی

14 جولائی, 2025 14:51

پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

حسیب اللہ سے متعلق حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ وہ انگلش کرکٹ میں طویل المدتی مستقبل کے حصول کے لیے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔

تاہم 22 سالہ نوجوان کرکٹر نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں ان سب رپورٹس اور دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔

 انہوں نے لکھا ‘میں آپ سب کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ڈومیسٹک کاؤنٹی کنٹریکٹ اور دیگر ذمہ داریوں کے سلسلے میں انگلینڈ پہنچا ہوں’۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔