اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست، صرف 27 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

15 جولائی, 2025 13:30

ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست ملی، صرف 27 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 176 رنز سے شکست دی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی جو 70 سال کی تاریخ میں مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کم ترین ٹیسٹ اننگز کے 70 سالہ پرانے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی تھی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔