ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح

ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح
32 ویں ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ فائنل میں سہیل عدنان نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔
سہیل عدنان نے ایشیائی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی ایان دنوکا کو شکست دی، 32 ویں ایشیائی جونیئر چیمپئن شپ یکم سے 5 جولائی تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوئی۔
تاریخی کامیابی کے موقع پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے سہیل عدنان سے ملاقات کی، کور کمانڈر نے بھارت کے خلاف سہیل عدنان کی تاریخی فتوحات کو خوب سراہا اور مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جونیئر اسکواش چیمپئن سہیل عدنان جیسے باصلاحیت اور محنتی نوجوان قوم کا فخر ہیں۔
سہیل عدنان اور اہل خانہ نے پاک فوج کے بھرپور تعاون اور درکار لاجسٹک سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا، کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے سہیل عدنان اور ان کے دو بھائیوں کو بہاولپور گیریژن اسکواش کورٹ کی سہولت فراہم کی۔
بہاولپور گیریژن اسکواش کورٹ ماضی میں بہت سے اسکواش چیمپئنز پیدا کرچکا ہے۔
پاک فوج نے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا، دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنے کے لیے پاک فوج کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.