پاکستان کے محمد آصف نے ماسٹرز ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد آصف نے ماسٹرز ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
بھارت کو ایک دن میں پاکستان کے ہاتھوں دوسری شکست ہوگئی، پاکستان کے محمد آصف نے ماسٹرز ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے انڈر 16 ایشین والی بال چیمپئن شپ سے باہر کیا، اب محمد آصف نے بھارت کو ماسٹرز ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے ٹائٹل سے محروم کردیا۔
بحرین میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے بھارتی کیوئسٹ برجیش دامانی کو شکست دے دی۔
محمد آصف نے بیسٹ آف سیون کے فائنل میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ محمد آصف کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل ہے، انہوں نے اس سے قبل 2 ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ اور 3 انفرادی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.